قائد متحدہ کے بعد اب براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ براہمداغ کے ریڈ وارنٹ وزارت داخلہ کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔ براہمداغ دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والوں کو مطلوب ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ریڈ وارنٹ میں براہمداغ بگٹی کو انتہائی مطلوب دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔











