قذافی سٹیڈیم لاہور سے روٹھی ہوئی کرکٹ کی واپسی ہو گئی۔ میدان کو دلہن کی طرح بنا سنوار دیا گیا۔ بیٹنگ وکٹ تیار کر لی گئی۔ چھکوں سے بہار آئے گی۔ لگاتار چوکے بھی لگیں گے۔ جوش وجذبہ، ہلہ گلہ، شور شرابہ بھی خوب ہو گا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے۔ سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔ کھلاڑیوں کو لانے لے جانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ اور تو اور سپر سٹارز کی سپر تصاویر بھی آویزاں کر دی گئیں۔
کرکٹ دیوانوں کی تو جیسے موج ہی لگ گئی ہے۔ اندر کا ماحول ہی نہیں باہر بھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ پارکنگ اور روٹ بھی او۔کے ہو گیا ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لئے ہاکی سٹیڈیم میں 25 بیڈ کا عارضی ہسپتال بھی بنا دیا گیا ہے۔
جنگ













