ترک، امریکی اور روسی افواج کے سربراہوں کی ملاقات

0
115

ترکی، روس اور امریکا کی افواج کے سربراہان آج ترکی میں ایک ملاقات کر رہے ہیں۔ ترک فوج کے مطابق ملک کے جنوبی شہر انطالیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی معاملات پر بھی بات کی جا رہی ہے، جن میں عراق اور شام کے مسائل بھی شامل ہیں۔

ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ معاملات خاص طور پر شام اور عراق کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

ترک افواج کے سربراہ جنرل ہولوسی اکر، امریکی افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف والیری گیراسیموف کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ ملاقات ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY