ہمارے وقائع نگار کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والے نشریاتی ادارے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے پچھلے سال ماہ جون کی یکم تاریخ سے گورنمنٹ کے اختیار کردہ تنخواہوں کے بنیادی ڈھانچے پر از سرِ نو غوروخوض کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔۔یاد رہے کہ بی پی ایس کے اختیار کرنے سے پینشنرز کی ماہانہ پینشن کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے آفٹر شاکس پینشنرز تادمِ تحریر سہہ رہے ہیں اور ان نا انصافیوں کی گونج حکومتی راہداریوں میں گردش کرہی ہیں لیکن ایوانِ اقتدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
ریڈیوپاکستان کا سروس اسٹرکچر وزارت اطلاعات ونشریات نے تیار کیا تھا ۔ستم ظریفی دیکھئے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ واحد سروس ڈھانچہ ہے جسکے تحت ناخواندہ نائب قاصد کو گریڈ16 اور ڈرائیوروں کو بی پی ایس 18 کے برابر تنخواہ مل رہی ہے۔

حال ہی میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن صدر دفتر (کوارٹرہیڈ) سے ایک مراسلہ مورخہ 6 اپریل 2023 کو جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ہیڈ آف یونتس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین سے اس بارے میں ان کی مرضی معلوم کرلیں کہ وہ گورنمنٹ کے اسکیل بی پی ایس لینا چاہتے ہیں یا پی بی سی کے بنیادی تنخواہوں کے ڈھانچے کو دوبار اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔۔مذکورہ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کی تجویز حتمی سمجھی جائے گی جس میں بعد ازاں کسی ردوبدل کی اجازت نہیں ہوگی۔













تاجہ حوالدار تے۔۔۔۔جمعدار