ممنون حسین کی نگراں وزیراعظم کو ہدایت ، نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں

0
272

صدر مملکت ممنون حسین اوروزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے نوازشریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

صدر ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی تمام سہولیات دی جائیں ۔

انہوں نے خرابی صحت کی خبریں سامنے آنے پر جسٹس (ر) ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا اور نوازشریف کے علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نےنگراں وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نوازشریف کی خرابی صحت کی خبروں پر تشویش ظاہر کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY