لندن۔ سید کوثر کاظمی .یورپین کورٹ نے کاروباری مالکان کو حق دے دیا کے وہ اپنے ہاں کام کرنے والی خواتین پر حجاب لینے کی پابندی عائد کر سکتے ہیں ۔ یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے یورپی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی کہ وہ اپنے ملازمین کو اسلامی اسکارف پہننے سے روک سکتی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ‘یورپین کورٹ آف جسٹس’ (ای سی جے) نے اپنے فیصلے میں یورپی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اپنے ملازمین کو اسلامی طرز کے اسکارف سمیت ہر اس شئے کے پہننے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں جس سے کسی خاص مذہب یا سیاسی نظریات کا پرچار ہوتا ہو۔
ای سی جے نے بلجیم سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ دیا جنہیں سیکیورٹی کمپنی G4S سے محض اس لیے فارغ کردیا تھا کیوں کیوں کہ انہوں نے اسکارف اتارنے سے انکار کیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپین عدالت کے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے محض ‘امتیازی رویوں’ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اسی دوران برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں مسلم خواتین کے حجاب اوڑھنے کی حمایت کر دی ہے













