اقوام متحدہ کی ثالثی میں آج جمعرات سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس پانچویں مذاکراتی دور میں باغی گروپوں کے ساتھ ساتھ حکومتی نمائندے بھی شریک ہو رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فریقین پہلے الگ الگ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان دے مِستورا کے نائب عزالدین رمزی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان مذاکرات میں تمام باغی گروپوں کی شرکت اقوام متحدہ کے شروع کردہ امن عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے چند ایک باغی گروپوں نے قازقستان کے شہر آستانہ میں جاری متوازی مذاکرات کے ایک نئے دور میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے منعقد ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد شام میں جاری فائر بندی کو مستحکم بنانا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY