ہمارے کارکنوں پر را سے تربیت لینے کا الزام لگایا گیا۔واسع جلیل

0
926

لندن ۔ سید کوثر کاظمی ۔ایم کیو ایم لندن کے سئینر رہنما واسع جلیل،مصطفی عزیز آبادی،قاسم رضا،شبنم اور یاسمین نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جب سے بنیاد رکھی گئی اس دن سے اٹیبلشمنٹ کے ستم کا شکار رہی۔قادر مگسی جیسے اسٹیبلشمنٹ کی پے رول پر کام کرنے والوں نے مہاجروں پر ظلم و تشدد کی انتہا کر دی۔

اسٹیبشلمنٹ نے ایم کیو ایم حقیقی کے نام سے ہمارے خلاف ایک ٹولہ بنایا اور 1992 میں ہمارے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیے گئے

سرور اعوان نے عوامی پختونخوا پارٹی کے نام سے کراچی پر ظلم کیا اور ستمبر 2013 میں کراچی آپریشن شروع کیا گیا کس میں دس ہزار سے زائد کارکنوں کے گھروں میں چھاپے پڑے۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں پر را سے تربیت لینے کا الزام لگایا گیا۔کارکنوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالتوں میں کیوں نہیں پیش کر رہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نیرندر مودی سے کوئی مدد نہیں مانگی

SHARE

LEAVE A REPLY