رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق جرمنی میں رواں برس کے پارلیمانی الیکشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور حکمران کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

اس وقت دونوں سیاسی جماعتوں کو تینتیس تینتیس فیصد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔ سوشل ڈیوکریٹک پارٹی کو نئے لیڈر اور چانسلر شپ کے امیدوار مارٹن شلس کی قیادت میں ایک نئی قوت حاصل ہوئی ہے اور پارٹی کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس جائزے کے مطابق قدامت پسند سیاسی پارٹی آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی عوامی حمایت مزید ایک فیصد کم ہو کر آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ برس اس کی مقبولیت کی شرح چودہ فیصد تھی۔ جرمنی میں پارلیمانی انتخابات رواں برس چوبیس ستمبر کو ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY