صومالی قونصل خانے میں ڈاکو بڑی واردات کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔ کلفٹن کے علاقے میں موجود قونصل خانے میں رات گئے سات ڈاکو داخل ہوئے اور قونصل خانے کے پچھلے دروازے پر سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنالیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن پھر بے قابو ہوگیا۔ اعزازی قونصل خانے بھی محفوظ نہیں رہے۔۔رات گئے صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے کو لوٹ لیا گیا۔ سات ڈاکو سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر عمارت میں داخل ہوئے اور اطمینان سے قیمتی اشیاء لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے ڈھائی سے تین گھنٹے تک عملے کے ساتھ لوٹ مار کی۔اعزازی قونصلر سیف الرحمان کے مطابق ڈاکو نقد رقم، عملے کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے۔ یہی نہیں پولیس سے بچنے کے لیے جاتے جاتے ڈاکو سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

قونصل خانے کے عملے نے مقدمہ درج کرنے لیے پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY