پیر کے روز امیر اور اہم صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس وسطی اطالوی علاقے ٹسکنی کے تاریخی شہر لُوکا  میں شروع ہو رہا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس میں امریکا سے شامی تنازعے سمیت کئی دوسرے معاملات پر اس کے موجودہ موقف کی تفصیلات طلب کرنے کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر معاملات میں امریکی بحری جنگی بیڑے کی جزیرہ نما کوریا کے قریب تعیناتی اور مغربی اقوام کے روس کے ساتھ سرد مہری کا شکار تعلقات کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ پیدا ہونے والی بدگمانی بھی اہم ہیں۔ لیبیا اور ایران کے حوالے سے پیدا شدہ عالمی شکوک پر بھی وزرائے خارجہ گفتگو کریں گے۔ جی سیون میں اٹلی، جرمنی، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY