بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہجوم قابو کرنے کے لئے پلاسٹک کی گولیاں استعمال کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کی گولیاں مقبوضہ وادی پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ہجوم کو قابو کرنے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ فیصلے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوئے ۔
بھارتی فوج کے مظالم کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی وزارت داخلہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگانے پر بھی غور کررہی ہے











