پاکستان نے محمد عامر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 286 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔

جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل تقریباً بارش کی نذر ہونے کے بعد تیسرے دن بھی خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب کھیل تاخیر شروع ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے 279 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے انگز شروع کی تو آخری وکٹ اسکور میں مزید محض سات رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اتدا میں 71 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی لیکن روسٹن چیز نے 63، شین ڈاؤرچ 56 اور کپتان جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو معقول اسکور تک رسائی دلائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں جبکہ یاسر شاہ نے دو وکٹیں لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY