یونس خان 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے

0
1165

عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں بلے باز ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز ہندوستان کے سنیل گاوسکر نے 1987 میں پاکستان کے خلاف احمدآباد ٹیسٹ میں بنا کر حاصل کیا تھا۔

اس کے بعد سے اب تک ایلن بارڈر، اسٹیو وا، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، رکی پونٹنگ، جاک کیلس، مہیلا جے وردنے، کمار سنگاکارا، شیونارائن چندرپال اور ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کا کوئی کھلاڑی آج تک دس ہزار نہیں بنا سکا۔

یونس خان کا کرکٹ کریئر
یونس خان نے 13 فروری 2000 کو بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ سے کیا تھا جہاں انھوں نے 46 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے 26 فروری کو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا کر اپنے تابناک مستقبل کا اشارہ دیا تھا۔

ونس خان نے اپنی قیادت میں پاکستان کو 2009 میں ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپیئن بنایا جو 1992 کے ورلڈکپ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز تھا جس کے بعد انھوں نے ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جبکہ انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مایہ ناز بلےباز کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کےعلاوہ سنچریوں کا بھی ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 313 رنز ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

یونس خان نے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ سیریز کے دوان ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے 265 ایک روزہ میچوں میں سات سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 249 رنز بنائے جبکہ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY