سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78 ویں جشن آزادی کے موقع پرنیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ ہوا
گرینڈ میوزیکل کانسرٹ کا باقاعدہ افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، میوزیکل کانسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجادعلی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، لیرم بینڈ، ارسلان شیخ، ڈی جے ثقلین اور نتالیہ گل نےپرفارم کیا۔
کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئے
کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا گیا، معرکہ حق 78 ویں جشن آزادی منانے کیلئے کراچی کے عوام بھی بھرپور ملی جوش جذبے کے ساتھ کانسرٹ میں شریکہوئے












