لبنان کی سخت عقیدے کی حامل شیعہ عسکری و سیاسی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سے سماجی و سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حزب اللہ کے پارلیمانی گروپ نے اس بیان میں مزید کہا کہ وہ حکومتی سازی میں تاخیر پر تشویش رکھتے ہوئے ملک کے سبھی طبقوں کو مستقبل میں عدم اتفاق اور انتشار کے خطرات سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہ بیان اس پارلیمانی گروپ کی ہفتہ وار میٹگ کے بعد جاری کیا گیا۔ دوسری جانب نامزد وزیراعظم سعد الحریری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی نئی پارلیمنٹ کی ساخت اور ہیت پر سیاسی گروپوں میں اتفاق کو ضروری قرار دیا ہے۔












