اردو بازار کراچی میں دہشت گردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلے میں ایک خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا۔ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہل کار زخمی ہوگئے۔ رینجرز اہلکاروں کی اطراف کی عمارتوں میں تلاشی جاری ہے۔

تقریباً 7 گھنٹے کے بعد کراچی اردو بازار میں کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھ کر دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجےمیں 4 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY