Published on: 25 Apr 2017
امریکی ریاست آرکنساس میں ایک ہی دن میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ انصاف کے ریاستی محکمے نے بتایا کہ ان پر جنسی زیادتی اور قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ ان دونوں کو نوّے کی دہائی میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔
ریاستی حکام نے اپریل کے آخر تک مزید آٹھ قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی ایک وجہ زہر کے ٹیکوں کی میعاد ہے، جو جلد ختم ہونے والی والی ہے۔ گزشتہ سترہ برسوں کے دوران امریکا میں ایک ہی دن میں دو افراد کو موت کی سزا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے












