چین کے ماہر شیفس کا کارنامہ، 5ٹن وزنی کیک تیار کرلیا

0
1140

چین کے صوبے ہینان کی کاؤنٹی لاو چوان سے تعلق رکھنے والے ماہر شیفس نے30ہزار انڈوں،450کلو چینی، 300کلو دودھ اور میدے کا استعمال کر کے8.1میٹر قطر والا 5ٹن وزنی دیوہیکل تیار کیا۔

شیفس نے کیک کی تیاری اور سجاوٹ کیلئے بلڈوزر اور کرین جیسے دیوہیکل مشینوں کا بھی استعما ل کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مزیدار کیک مفت میں کھا کراس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا

SHARE

LEAVE A REPLY