وزیراعظم کی زیر صدارت ڈان لیکس سے متعلق اہم اجلاس ختم ہوگیا

0
186

وزیراعظم کی زیر صدارت ڈان لیکس سے متعلق اہم اجلاس ختم ہوگیا، میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کوئی محاذ آرائی نہیں کی، اب بھی دور رہا جائے گا، جمہوریت اور قومی مفاد مقدم ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں ڈان لیکس سے متعلق اہم اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان واپس روانہ ہوگئے۔
میاں نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے بھی کوئی محاذ آرائی نہیں کی، اب بھی محاذ آرائی سے دور رہا جائے گا، جمہوریت اور قومی مفاد مقدم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے جائیں گے، ملکی ترقی کے وعدے پورے کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈان لیکس معاملے پر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفیکشن پاک فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY