وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ایل او سی پار کرنےکا الزام کو بےبنیاد ،بھارت کشمیر میں اپنی مشکلات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

اپنے ٹوئٹ پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج بہترین پیشہ ورانہ معیارات کی حامل ہے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور لاشوں کی پامالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے،ہم توقع رکھتے ہیں کہ بھارت بھی اپنی جانب تحمل کا مظاہرہ کرے گااور صورت حال کو بے قابو ہونے سے بچائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات ماحول خراب کرنے کی کوشش ہیں ،بھارت پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔بھارت کی جانب سے اپنے اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے ایسی کوشش قابل مذمت ہے،وہکشمیر میں اپنی مشکلات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی الزامات پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ورانہ فوج ہے جو کسی فوجی کی بےحرمتی نہیں کر سکتی چاہےوہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو

SHARE

LEAVE A REPLY