سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج جائیں ، پندرہ دن یا تین مہینے بعد لیکن نوازشریف صاحب آپ کو جانا ہوگا،میں آپ کو سینیٹ نہیں لینے دوں گا۔

بدین میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں آپ سینیٹ انتخابات کے لیے مارچ کا انتظار کررہے ہیں لیکن ہم نے پہلے بھی سینیٹ میں نشستیں جیتیں اب بھی جیتیں گے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میرےپاس پیارکاجادوہے،پیاردےسکتاہوں پیارلےسکتاہوں،جہاں گیاعوام نےبہت پیاردیا، میاں صاحب کو غریبوں سے پیار نہیں ہے وہ تو چاہتے ہیں کہ ہماری گیس بھی ہمارے پاس نہ ہو۔

ان کا کہناتھاکہ میاں صاحب ججوں نے بھی کہہ دیا، اب تو آپ کو جانا ہوگا، شیر کاغذی اور بلا دیسی ہے جبکہ مجھے پتا ہے عوام کو کیا چاہیے

SHARE

LEAVE A REPLY