پناما ہنگامے میں تیزی، پی ٹی آئی آج سیالکوٹ میں پاور شو کرے گی۔

جناح اسٹیڈیم میں کپتان چوکے چھکے لگانے کو تیار، سیاسی مخالفین پر باؤنسر بھی برسائیں گے۔ کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر، تیاریاں جاری، جناح اسٹیڈیم میں تیس ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ پینتیس ہزار افراد اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر بیٹھیں گے۔

قائدین کیلئے اسی فٹ چوڑے اسٹیج کی تیاری جبکہ میڈیا اور ضلعی قیادت کیلئے علیحدہ اسٹیج بنایا گیا ہے۔ شہر بھر میں سائن بورڈ لگا دیئے گئے۔ پانچ سو پولیس اہلکار سکیورٹی امور انجام دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY