امریکی صدر ٹرمپ ملکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ کل پیش کریں گے۔ اس منصوبے پر 1 کھرب 500 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں سڑکوں، ہائی ویز، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال اور انہیں مزید بہتر بنانے کا انفرااسٹرکچر پروگرام کل پیش کیا جائے گا
منصوبے کی لاگت 1 کھرب 500 ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔ مجموعی لاگت میں سے وفاقی حکومت 200 ارب ڈالر اپنے ذرائع سے مہیا کرے گی جبکہ باقی رقم کی فراہمی تمام ریاستوں اور مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔
انفرااسٹرکچر منصوبوں میں مواصلات، فراہمی آب، فلڈ کنٹرول پروگرام کے علاوہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں کو بہتر بنانا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY