نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی قید سے آزاد ہونے والی بیاسی بچیاں بروز اتوار ابوجہ میں صدر محمد بخاری سے ملاقات کر رہی ہیں۔
بوکوحرام نے تین برس قبل چیبوک سے دو سو سے زائد لڑکیوں کو اغواء کیا تھا۔ طویل عرصے کی مذاکرات کاری کے نتیجے میں شدت پسندوں نے ان بچیوں کو قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل کے تحت آزاد کیا ہے۔ 14 اپریل 2014ء کو بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے اسکول کی 276 طالبات کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، جن میں سے 50 طالبات فوری طور پر ان کے چُنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔
اس گروپ نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی 21 طالبات کو رہا کر دیا تھا۔











