امانوئل ماکروں کی جيت پر عالمی رہنماؤں کی طرف سے مبارک باد

0
208

فرانسيسی صدارتی اليکشن ميں اعتدال پسند يورپ نواز امانوئل ماکروں کی کاميابی پر عالمی رد عمل جاری ہے۔ جرمن چانسلر انگيلا ميرکل کے ترجمان اشٹيفان زائبرٹ نے ايک بيان ميں کہا کہ فرانسيسی ووٹروں نے در اصل يورپ کو ووٹ ديا ہے۔

برطانوی وزير اعظم ٹريزا مے نے بھی اپنے ایک بيان ميں ماکروں کو مبارک باد پيش کی اور کہا کہ وہ مشترکہ ترجيحات پر ان کے ساتھ کام کرنا چاہيں گی۔ ماکروں کو مبارک باد دینے والے دیگر عالمی رہنماؤں میں اطالوی وزير اعظم پاؤلو جينٹيلونی، سويڈش وزير اعظم اسٹيفن لوف وَین، اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو اور کينيڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہيں۔

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ماکروں کو ان کی جيت پر مبارک باد پيش کی اور کہا کہ وہ بين الاقوامی سلامتی سميت سائنس، ٹيکنالوجی اور کئی ديگر شعبوں میں ماکروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY