شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی جس کے جواب میں سرفراز الیون کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی بال پر محمد حفیظ کیچ آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے کوئی رن نہیں بنایا، انھیں ٹرینٹ بولٹ نے شکار کیا۔ امام الحق بھی 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ پر حارث سہیل اور اظہر علی نے ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی اسکور 85 تک پہنچا تو حارث ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، وہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ پر اظہر علی اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY