صدارتی انتخاب کے بعد فرانس کے مختلف شہروں میں ہنگامے

0
813

 صدارتی انتخاب کے بعد فرانس کے مختلف شہروں میں ہنگامی پھوٹ پڑے ہیں۔ کہیں میری لپین کے حامیوں نے احتجاج کیا تو کہیں میکروں کے حامیوں نے جشن سے روکنے پر پولیس پر پتھراؤ کیا۔فرانس کے نو منتخب صدر ایمانیول میکروں کا کہناہے کہ قوم کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

یورپی میڈیا کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخاب کی پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے شروع ہوگئے۔پریس، لیون، روٹرڈم اور دیگر شہروں میں شکست پر میری لی پین کے حامیوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا۔پولیس کی شلینگ اور لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پیرس کے علاقے لوئر میں پولیس نے میکروں کے حامیوں کو جشن منانے نہیں دیا تو نو منتخب صدر کے حامی مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا

۔پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔بعد میں جشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانیول میکروں نے کہا ملک سے خوف، دھونس و دھمکیوں کی سیاست ختم ہوگئی۔ قوم نے ووٹ دے کر ڈر اور خوف کی سیاست کو مسترد کردیا۔میکروں کا کہنا تھا وہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورا کریں گے۔ اور اب ملک میں خوف کی مہم کے بجائے قوم کو متحد کرنے کی مہم چلائی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY