پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے مخصوص اضلاع میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتےکے روز بھی مارکیٹیں،جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محکموں کی طرف سےجمعہ کو تمام اسکول،کالج اور یونیورسٹیزبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔












