فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کرنے پر تیار ہیں۔ عباس کے بقول انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں بینجمن نیتن یاہو سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بیان انہوں نے راملہ میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کے دوران دیا۔ ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کی حتمی تاریخ کا ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے محمود عباس کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین قیام امن کے لیے جو ضروری ہوا، وہ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY