بین الاقوامی عدالت انصاف نے نئی دہلی کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ بھارتی نیوی کے سابق افسر کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے بتایا ہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے 46 سالہ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا کہا ہے۔

ڈی پی اے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دی ہیگ میں قائم اس عدالت کی طرف سے پاکستان کو ایک خط تحریر کر دیا گیا ہے کہ جب تک عدالت اس کیس کا جائزہ نہیں لیتی، یادیو کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔ تاہم پاکستان کو اس خط پر لازمی طور پر عمل کرنے کا پابند نہیں کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY