ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ جس میں جے آئی ٹی غیر ملکی آڈٹ فرم کی خدمات لینے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کررہے ہے۔اجلاس میں آج پاناما دستاویزات کے لئے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے سمیت وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے متعلق سوال نامے کوتیار کیا جائےگا۔

آڈٹ فرم کی خدمات سے متعلق فیصلہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کریں گے۔

کل ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات کے لئے ایف بی آر کو خط لکھا جائےگا۔ جس کے تحت حتمی سفارشات مرتب کرنے کےلئے صرف اور مصدقہ دستاویزات پر ہی انحصار کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY