وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے قوم میں کسی بھی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیئے، اگر اسے وقت پر نہ پکڑا جاتا تو یہ ملک میں مزید دہشت گردی کر سکتا تھا۔

پشاور کے علاقے وارسک میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے اور اس کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، وہ پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کو پاکستان کے قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، سزا دی گئی اور اسی قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت میں نہیں گیا بلکہ بھارت گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس پر عالمی عدالت میں پاکستان کا موقف واضح ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY