برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں دو دھماکے ۔ہلاکتوں کی خبریں

0
946

برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کچھ ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے تا ہم اس ضمن میں مزید تفصیلی خبروں کا انتطار ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق ایمبولینسز سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائےوقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔
برطانوی پولیس نے دھماکوں کو سنجیدہ قرار دے دیا ہے

پولیس نے لوگوں کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک دیا ہے اور منچسٹر ایرینا کے راستے سر بمہر کر دیئے ہیں

دھماکے کے بعد لوگ جان بچانے کے لیئے بھاگتے نظر آئے اور ہر جانب ایک واویلا کی کیفیت تھی

SHARE

LEAVE A REPLY