إنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مَنْ مَاتَ عَلَى حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ مَاتَ شَهِيداً
لاہور (ظفر معین بلے جعفری) جدید اردو نظم کے عظیم شاعر جناب اختر حسین جعفری کی اہلیہ محترمہ کنیز صغری ہفتے کو لاہور میں ایک ماہ کی علالت کے بعد انتقال فرما گئیں۔ محترمہ کنیز صغرٰی اختر صاحبہ اردو ،فارسی اور عربی زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔ انیس ، دبیر ، غالب ، اقبال اور جوش کے کلام کے حوالے سے ان کی راۓ کو سند تسلیم کیا جاتا تھا۔ محترمہ کنیز صغرٰی اختر صاحبہ ایک قابل ذکر عالمہ خاتون تھیں مذہب اور ادب پر گہری نظر رکھتی تھیں۔
جدید اردو نظم کے ممتاز شاعر جناب اختر حسین جعفری کی بیوہ ، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ شاعر جناب منظر حسین اختر اور کینیڈا میں مقیم معروف شاعر جناب امیر حسین جعفری کی والدہ ماجدہ محترمہ کنیز صغرٰی اختر ہفتہ مورخہ 24 ستمبر 2022 الصبح لاہور میں رحلت فرماگئیں ۔ محترمہ کنیز صغرٰی کی وفات پر کینیڈا ، بھارت ، امیریکہ اور یو اے ای اور ملک بھر کے علمی ، ادبی ، سماجی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
إنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ بعد از نماز مغربین ادارہ منہاج الحسین حضرت ابوطالب روڈ جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی اور تدفین کر دی گئی













