پی ٹی آئی کا مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس

0
165

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،ہرجانے کا نوٹس نعیم الحق کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نواز کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر2 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےنعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی،مریم نواز کے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر فراہم کی جائے، ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں۔

نوٹس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوزکی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مریم نواز 15 روز کے اندر اندر قانونی نوٹس کا جواب دیں

SHARE

LEAVE A REPLY