قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پاکستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان چند لمحوں کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں نواز شریف اور نریندر مودی نے مصافحہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان آستانہ اوپیرا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہنے کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی والدہ اور خاندان کی خیریت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

پاکستانی وزیر اعظم اور ان کے بھارتی ہم منصب کی قازقستان میں کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے جس کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی گزشتہ روز تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنماؤں کا آمنا سامنا ہوا۔

دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر اعظم، نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے دورے پر اچانک پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔

مئی 2016 میں نواز شریف نے دل کے آپریشن سے قبل نریندر مودی کو فون کیا تھا جس میں بھارتی وزیر اعظم نے ان کی جلد صحیابی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY