فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی سیاسی جماعت نے ملکی پارلیمانی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نتائج کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے میں ’لا ریپبلیک آں مارش‘ کو 32.3 فیصد ووٹ ملے۔

اندازوں کے مطابق اگلے اتوار کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ماکروں کی سیاسی تحریک واضح اکثریت حاصل کر لے گی۔ اس طرح 577 رکنی ملکی پارلیمان میں چار سو نشستیں ماکروں کی پارٹی کو مل جائیں گی۔

قدامت پسندوں کو تقریباً ساڑھے اکیس فیصد جبکہ دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کو صرف 13.2 فیصد شہریوں کی تائید حاصل ہوئی۔ ماکروں نے 2006ء میں ’لا ریپبلیک آں مارش‘ کی بنیاد رکھی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY