مغربی لندن کی 24 منزلہ 120 فیلٹس کی عمارت میں ہولناک آتشزدگی

0
994

مغربی لندن کی 22 منزلہ عمارت میں ہولناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور200 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ گرینفل ٹاور میںمقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 16 منٹ پر لگی ۔یہ بلڈنگ 120 فیلٹس پر مشتمل ہے جس کی دوسری منزل پر لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ گرینفل ٹاور میں لگی ہے جو 120 فیلٹس پر مشتمل عمارت ہے۔ دوسری منزل پر لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیےفلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔
لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور200 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

لندن ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے‘۔
ذرائع کے مطابق عمارت کے منہدم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کو بڑا واقعہ قراردیا گیا ہے۔

پروگرام امیزنگ سپیسز کے میزبان جارج کلارک نے ’ریڈیو فائیو لائیو‘ کو بتایا کہ ’ میں عمارت سے صرف 100 میٹر دور ہوں اور دھواں سے ڈھک چکا ہوں جو کہ بہت برا ہے‘۔
انہوں نےبتایا کہ ’یہ بہت تکلیف دہ منظر ہے۔ میں نے کسی کو دیکھا ہے جو اپنی ٹارچ جلا کر عمارت کے اوپر والے حصے کو دیکھ رہا ہے لیکن وہ باہر نہیں جاسکتا‘
ایک عینی شاہدکے مطابق ’عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا ، یہ بہت بڑی آگ کی طرح ہے‘۔
خبرایجنسی کے مطابق دوسری منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنےکےباعث کئی افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ لوگوں کی چیخ و پکار کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ عمارت 1974 میں بنائی گئی تھی۔

کنسنگٹن اور چیلسی کونسل کے مطابق یہ عمارت 24 منزلہ ہے اور اس میں 120 فلیٹس ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY