پاکستان کی کمال جیت۔ کویت سے اشرف علی کا اولیں تبصرہ

0
246

جوشیلے گرین شرٹ والےپاکستان کرکٹ ٹیم دنیائےکرکٹ کی مضبوط و عظیم ٹیموں میں سر فہرست ھے ۔
جوشیلے گرین شرٹ والے شاہینوں نے بہت سے عالمی ریکارڈ بنائے ہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور اسمیں موسم، مزاج اور محنت کا بہت عمل دخل ہے
شاھینوں نے بہت سارے عالمی ریکارڈ بنائے ھیں ،
کرکٹ کی دنیا میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتی ھے،
کرکٹ میں قسمت
موسم مزاج اور محنت کا بھی بہت عمل دخل ھے

اس وقت ھماری کرکٹ ٹیم جس جوش و جذبے سے کھیل رھی ھے اس نے ساری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ھے ،
ھماری قوم
کرکٹ اور کھلاڑیوں سے والہانہ محبت کرتی ھے،
کرکٹ کے میدان میں ھمیشہ نظر آنے والے چاچا کرکٹ بھی پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے دیوانوں میں شامل ھیں
جب کرکٹ ٹیم فتح حاصل کرتی ھے تو پوری قوم اپنی مشکلات و مسائل بھول کر جشن مناتی ھے

رمضان کے دوسرے عشرے میں ھو نے والی اس چیمپئن ٹرافی میں دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ھیں
اور سب سے قابل ستائش بات یہ ھے کہ ٹیم بہت محنت توجہ اور ذمہ داری سے کھیل رھی ھے
جب کہ شاھینوں کے موڈ اور مزاج کے بارے میں پیش گوئی کرنے والے بھی کبھی حیران رہ جاتے ھیں

آج انگلینڈ کو اسی کی زمین پر غیر معمولی شکت سے ھم کنار کرنے والی قابل فخر ٹیم کے اس تاریخی کارنامے پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ھے

میں تو ایک عام سا پاکستانی ھوں مگر اس موقعہ پر اپنے آپ کو بہت خاص محسوس کر رھا ھوں

ashraf kuwait

پاکستانی ٹیم نے متحد ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کھیلا ہے اور اظہر کے ساتھ فخر نے پہلی وکٹ کی بہترین شراکت دی جس نے کامیابی کی بنیاد رکھی۔ سچ ہے کہ اگر اسی تال میل سے پاکستان اوول میں فائنل میں کھیلا تو بھارت یا بنگلہ دیش کو ہرانا ناممکن نہیں

حسن علی ایک بار پھر بہترین باولنگ کی ہے اور مین آف دی میچ رہے

پاکستان نے چیمپئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے پہلی بار چیمپئن ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا.

گزشتہ میچ کی نسبت اس میچ میں ٹیم پاکستان نے باولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. اگرچہ اس میچ میں تقریباً تمام کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی تاہم باولنگ میں حسن علی اور بیٹنگ میں فخر زمان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی.

بے شک حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، رومان رئیس اور شاداب پاکستانی کرکٹ کا روشن مستقبل ہیں. سب دوستوں کو جیت کی بہت بہت مبارکیں

اشرف علی کویت

SHARE

LEAVE A REPLY