نائجیریا کی فوج نے بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنگی جرائم کے مبینہ الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
فوج کی طرف سے آج بروز جمعرات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ فوجی اہلکار ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران جنگی جرائم کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس چھ اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس عالمی ادارے کے مطابق ایسے امکانات ہیں کہ یہ افسران بوکو حرام کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران قتل، تشدد اور لوگوں کو لاپتہ کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔













