یورپ بھر میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو رومنگ سرچارج سے نجات مل گئی۔

پندرہ جون سے نافذ ہونے والے اس فیصلے کا اطلاق یورپی یونین کی تمام 28ریاستوں پر ہوگا، فیصلے کے تحت اب سارے یورپ میں ٹیلی فون کال اور ایس ایم ایس کرنا لوکل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رومنگ سرچارج ختم کرنے پر یورپی یونین کو بعض ملکوں کی جانب سے دباؤ کا بھی سامنا تھا لیکن اس فیصلے کے نفاذ کو یونین کی ایک بڑی کامیابی تصور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے تک پہنچنے میں یونین کو تقریباً ایک دہائی کا عرصہ لگا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY