فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن نے افغانستان میں اپنی کچھ سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ان علاقوں میں جہاں افغان خواتین عملے کی کام پر واپسی کی مستند یقین دہانی ملی ہے وہاں کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت نے تین ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

طالبان کی پابندی کے بعد بیشتر غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام روک دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY