امریکی سینیٹر جان مک کین نے کہا ہے کہ امریکا کی کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ہم کشمیر میں تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران ری پبلکن سینیٹر جان مک کین نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کرداراہم قرار دے دیا،ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں ۔

سرتاج عزیز سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹ کے پانچ رکنی وفد نے اسلام آباد میںملاقات کی ،اس موقع پر پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور بھی موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY