سری لنکا میں ڈینگی بخار سے 75 ہزار افراد متاثر

0
183

سری لنکا میں ڈینگی بخار پھیلتا جا رہا ہے جبکہ حکومت اس بیماری کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ہے۔

اس مرض کے پھیلاؤ کی وجہ دارالحکومت کولمبو میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر قرار دیے جا رہے ہیں۔ سری لنکا میں اس سال کے دوران اب تک 75 ہزار افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی قریب دو سو بنتی ہے۔

مچھروں کی افزائش گاہیں ختم کرنے کے لیے سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل بہت سی ٹیمیں کولمبو کی گلیوں اور بازاروں میں مچھر مار سپرے کرنے میں مصروف ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY