جی ٹوئٹنی کے سربراہی اجلاس سے پہلے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن حکومت پر اپنی تنقید میں اضافہ کر دیا ہے۔

جرمن جریدے ’دی سائٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایردوآن کا کہنا تھا کہ انہیں جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دے کر برلن حکومت ’خود کشی‘ کر رہی ہے۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کو اس حوالے سے اپنی غلطی کی اصلاح کرنا چاہیے۔

قبل ازیں جرمن حکومت نے ترک صدر کی وہ درخواست مسترد کر دی تھی، جس میں ایردوآن نے جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے اپنے دورے کے دوران جرمنی میں ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY