مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی پر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے 7 جولائی سے 13 جولائی تک احتجاجی پروگرام ترتیب دیا ہے اور اس دوران 13 جولائی 1931 کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران پوری وادی میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے جس کے لیے کشمیریوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نوجوان رہنما مظفربرہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آ باد کے علاقے کوکر ناگ میں دو ساتھیوں معصوم احمد شاہ اور سرتاج احمد شیخ کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد پورے کشمیر میں احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔













