چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن سے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری علاقہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
شمالی کوریا کے جوہری عزائم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہیے۔ جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر ان دونوں رہنماؤں نے برلن میں ملاقات کی۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی کہا کہ برلن حکومت شمالی کوریا کے جوہری عزائم کے خلاف ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جزیرہ نما کوریا پر امن قائم ہو جائے گا۔











