وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج( برروز جمعرات) طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ اور ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔
پیرکے روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، اوراپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔
دوسری جانب حکمران جماعت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔












