اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیلئے بہتر ہے اسٹیپ ڈاؤن ہوجائیں۔ اسمبلیاں توڑنا کسی کے حق میں نہیں ہے حکومت کو صحیح راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
اپنی رہائش گاہ کےباہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مختلف اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ شاہ محمود، سراج الحق، غلام بلور، فاروق ستار، ق لیگی قیادت و دیگر سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو یہاں تک لانے والے ان کے اپنے دوست ہیں جو انہیں سیاسی منظر نامہ سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دوں گا کہ ٹکراؤ کی سیاست سے بچیں۔ اسمبلیاں توڑنا کسی کے حق میں نہیں ہے۔ حکومت کو صحیح راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر وہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر نگران سیٹ اپ کے بارے میں پھر سوچیں گے












